NEWS WORLD

*** Treatment of Corona Virus and Exiting the Koran ***

*** Treatment of Corona Virus and Exiting the Koran ***

***کرونا وائرس کا علاج اور قرآن سے بال نکلنا***


جہاں ہمارا دور اس قدر ترقی یافتہ ہے کہ ہر چیز پر تنقید و تعریف عقلی و علمی دلائل کی روشنی میں اپنایا جاتا ہے وہاں جہالت بھی اس قدر عام ہے کہ ہم اگر کسی چیز کو عقیدہ بنانا چاہیں تو اس کے لیے ہمیں صرف توہمات و خرافات کی ضرورت ہوتی ہے

ایک خیر خواہ نے ایک حیرت انگیز میسج کیا کہ بھائی اج کل ایک پبلک میسج چل رہا ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ کسی کو نبی ﷺ کی زیارت خواب میں ہوئی حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ میری امت کو یہ پیغام دے دو کہ قرآن کریم کی سورہ بقرہ کھولیں وہاں سے میرا موئے مبارک(بال مبارک) نکلے گا اُس کو پانی میں دھو کر پئیں کرونا وائرس کا یہی علاج ہے (العیاذباللہ)

اس میسج کو پڑھ کر اور ایک آڈیو سن کر میرا مولویانہ دماغ غصے کی انتہا کو پہنچ گیا کہ رسول اللہ ﷺ کے امتی اس قدر زلیل حرکت بھی کرسکتے ہیں جہالت کا یہ درجہ بھی ہوسکتا ہے ۔۔۔۔۔

یاد رکھیں نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ

مَنْ کَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّداً فَلْیَتَبَوَّأ مَقْعَدَہ مِنَ النَّارِ“․

ترجمہ:”جس نے مجھ پر جھوٹ بولا، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے“۔

(۱)الجامع الصحیح للبخاري: باب إثم من کذب علی النبيﷺ۱/۳۳، رقم الحدیث:۱۰۷،ت:محمد زھیربن الناصر، دار طوق النجاة․ بیروت، الطبعة الأولی۱۴۲۲ھ․

میرے کریم آقا ﷺ کا واضح ارشاد پاک ہے کہ جس نے میری طرف جھوٹ منسوب کیا وہ جہنمی ہے تو سوچیں کتنی ایسی باتیں ہی جن کی کوئی منطق کوئی تُک ہی نہیں بنتا اور امت بے باک ہوکر اسے حضور ﷺ سے منسوب کردیتی ہے مثلا رمضان کی مبارک باد دینا وغیرہ ۔۔۔۔۔۔

یاد رکھیں کرونا وائرس پر اب تک کی تحقیق کے مطابق یہ وائرس صرف انفیکٹڈ حضرات سے اگے پھیلتا ہے ۔۔۔۔۔ ہوا میں یہ زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے تک زندہ رہتا ہے ۔۔۔۔ زمین پر چھبیس منٹ ۔۔۔۔۔ کپڑے پر چار گھنٹے تقریبا اور ہاتھوں پر نو گھنٹے ۔۔۔۔ اگر آپ کے علاقہ یا جگہ پر کوئی کرونا وائرس کا مریض نہیں ہے تو اپ کو کسی طرح کا خطرہ نہیں کیونکہ کرونا وائرس کی آگے منتقلی کے لیے کسی مریض کا ہونا لازم ہے ۔۔۔۔۔

جہاں تک رہی بات قرآن کریم کی سورہ بقرہ سےحضور ﷺ کے موئے مبارک ملنے کی من گھڑت خرافات کی بات تو اس بات کو سمجھنے میں دیر نہیں لگتی کہ گزشتہ ایسی کئی خرافات معاشرے میں چل رہی ہیں اور چلی ہیں جن کو ظالموں نے اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے ساتھ جوڑا ہے لیکن اس موضوع پر لکھنا اس لیے ضروری سمجھتا ہوں کہ جن لوگوں کو سورہ بقرہ سے بال ملے ہیں یا ملے تھے انکے شبہ کو کیسے دور کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معزز قارئین یہ جھوٹی خبر پھیلانے والا شخص ایک انتہائی گھٹیا چال چل گیا ہے ۔۔۔ یاد رکھیں سورہ بقرہ قرآن کریم کی سب سے بڑی سورہ ہے الحمد سے شروع کرکے سورہ بقرہ کے اخیر تک مکمل دیھان سے بال تلاش کرنے کے لیے دیکھتے دیکھتے آپکو کم از کم دو سے تین گھنٹے صرف ہوجائیں گے ۔۔۔۔

جسمانی سائنس کے مطابق ہر 48 منٹ کے بعد اپ کے سر یا داڑھی میں ایک سب سے کمزور بال گر جاتا ہے ۔۔۔۔۔ اس طرح اگر اپ سورہ بقرہ کے ایک ایک ورق پر غور کرتے کرتے دو گھنٹے تک بال تلاش کرنے کی کوشش کریں تو لازم کہیں نہ کہیں اپ کو اپ ہی کا بال گرا ہوا مل جائے گا ۔۔۔۔۔۔

یہ ہے وہ نفسیاتی کُلیہ جو

عوام کے ساتھ کھیل کر ان خرافات کو بڑھانے میں معاون ہے۔۔۔۔۔ قرآن سے بال تلاش کرنے کی بجائے اگر احکام قرآن پر عمل کیا جائے تو یقینا کرونا وائرس کیا دنیا کا کوئی وائرس مومن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ حکم باری تعالی ہے

وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ۙ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا

اللہ عزوجل ہمیں اس پرفتن دور میں ہر طرح کی خرافات سے محفوظ رکھے آمین

*** Treatment of Corona Virus and Exiting the Koran ***

***کرونا وائرس کا علاج اور قرآن سے بال نکلنا***


*** Treatment of Corona Virus and Exiting the Koran ***


Where our age is so advanced that everything is criticized and praised in the light of rational and scientific arguments, ignorance is so common that if we want to make something of a belief, we only have to understand it. That we need
One of the well-wishers made a wonderful message that Brother Ajay is running a public message saying that the Holy Prophet (peace be upon him) in the dream of the Prophet (peace be upon him) has said that he should send a message to my Ummah that the Quran Open the Surah of the cream from there.
After reading this message and listening to an audio, my Maulvi mind was so full of anger that the Prophet (peace be upon him) could do such a delusional move.
Remember that the Prophet (peace be upon him) said:
مَنْ کَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّداً فَلْیَتَبَوَّأ مَقْعَدَہ مِنَ النَّارِ ․
Translation: "Whoever lied to me should make his abode in hell."
(3) Al-Jama'ah al-Sahib al-Lakhkhari: Chapter 3: 1, Qazib Ali al-Nabi 9/2, Zakat al-Hadith: 1, Th: Muhammad Zaheerban al-Nasser, Dar Tauqq al-Naja. Beirut, Al-Ta'a-ul-Auli
The clear intention of my Lord and Master is that the one who has lied to me is hell, so think of such things, which have no logic, and the Ummah without a doubt attributes it to the Holy Prophet, such as in Ramadan. Congratulations etc.
Remember that according to the research done so far on the Corona virus, the virus only spreads beyond infected males ... It survives in the air for at least two hours ... Twenty-six minutes on earth ... About four hours on clothes and nine hours on hands - If there is no Crohn's virus in your area or place then you have no risk because Crohn's must be a patient for further transmission of the virus ...
As far as the Qur'an is concerned, it is not too late to realize that many such myths have been going on in the society and those who have been wronged by Allah and His wrongdoers. Pairing with the Prophet (peace be upon him), but writing on this subject, I find it necessary to know how to remove the suspicion of those who have received or found the hair of Surah Baqara ... ۔…۔
Dear Readers This false news spreader has done a very nasty trick ... Remember that Surah Al-Baqara is the greatest Surah of the Holy Quran, from the beginning of praise to the end of Surah Al-Baqara, you will only be there for at least two to three hours while looking to find the perfect hair.
According to physical science, every 48 minutes, one of the weakest hairs falls on your head or beard. In this way, if you are considering one leaf of Surah Al-Baqara and try to find the hair for two hours, then you must say that you will find your hair fall ...


This is the psychological key
Playing with the public is helpful in enhancing these myths ... Instead of finding the hair from the Qur'an instead of following the Qur'an, surely doing viruses, no virus in the world can harm a believer because the ruling is Almighty.
وَنُزَلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ َ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ َلَّا خَسَارً
May Allah protect us from all kinds of myths during this enlightening period

No comments:

Post a Comment